راجن پور اور رحیم یار خان کا کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد کلیئر کرالیا گیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

راجن پور اور رحیم یار خان کا کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد کلیئر کرالیا گیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راجن پور اور رحیم یار خان کے کچے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

کچے کے علاقے ڈاکوؤں سے کلیئر

وزیراعلیٰ نے کہا کہ راجن پور اور رحیم یار خان کے کچے علاقے 100 فیصد ڈاکوؤں سے کلیئر ہو گئے ہیں۔حکومت کی رٹ مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔راجن پور سے 42 جبکہ رحیم یار خان سے 200 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے سامنے پیش کیا ہے۔
آپریشن اور حکمت عملی

ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن میں پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں نے تعاون کیا۔جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے ہر ڈاکو کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے لیے اب کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔
ترقیاتی منصوبے

کچے کے علاقوں میں امن قائم ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔منصوبوں میں سکول، کالج، ہسپتال، ٹرانسپورٹ سہولتیں، زرعی اراضی، کسان کارڈ، اور ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹرز شامل ہیں۔
کمیٹی تشکیل دی گئی

چیف منسٹر پروگرام آف کچے ایریا ڈویلپمنٹ کے تحت تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔کمیٹی میں سینئر منسٹر مریم اورنگیز، ہوم سیکرٹری، اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ شامل ہیں۔
کمیٹی کا مقصد ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کرنا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس کامیابی کو امن و امان اور قانون کی عملداری کے قیام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔