سعودی عرب کا معلق اسکائی اسٹیڈیم، 2032 میں افتتاح، عالمی مقابلوں کی میزبانی کا امکان

سعودی عرب کا معلق اسکائی اسٹیڈیم، 2032 میں افتتاح، عالمی مقابلوں کی میزبانی کا امکان

سعودی عرب دنیا کا پہلا معلق اسکائی اسٹیڈیم بنانے کی تیاریاں مکمل کر رہا ہے جسے "نیوم" کا نام دیا گیا ہے۔

 یہ منفرد منصوبہ زمین سے تقریباً 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر ہوا میں معلق ہوگا، اور اس کے 2032 میں افتتاح کا امکان ہے۔ اس اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2034 کے میچز بھی منعقد کیے جائیں گے۔نیوم اسٹیڈیم میں 46،000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، اور اسے مکمل طور پر قابل تجدید توانائی سے چلانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے، جس میں شمسی، ہوا اور پانی سے بننے والی بجلی استعمال ہوگی۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ صرف ایک کھیلوں کا مقام نہیں بلکہ ایک ثقافتی، تفریحی اور سماجی مرکز بھی ہوگا۔اس اسٹیڈیم میں مردوں اور خواتین کے پیشہ ور فٹبال کلبز بھی قائم کیے جائیں گے اور سال بھر مختلف عالمی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا، جو اسے ایک جدید اور بین الاقوامی سطح کا تفریحی مرکز بنائے گا۔