نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار

نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے۔

 نئی پانچ منزلہ عمارت، ڈیجیٹل اسکرینز، اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا آخری مرحلہ مکمل کیا گیا ہے، جس میں جدید سہولتوں جیسے نئے ڈریسنگ رومز، ہاسپٹلٹی باکسز، اور VIP انکلوژر شامل ہیں۔پی سی بی نے 3.5 ارب روپے کی لاگت سے اس اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی۔ 22 بائی 23 فٹ کی ڈیجیٹل اسکرین اور 80 بائی 30 فٹ کی بڑی اسکرین نصب کی گئی ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف 75 نئے واش رومز، نئے راہداریوں، اور پارکنگ کی جگہ بھی تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، سٹیڈیم کے نشستوں کی تعداد میں 28 ہزار تک کمی آئی ہے تاہم پویلین میں مزید 1200 افراد کے بیٹھنے کی جگہ فراہم کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی جدید کاری کے کام کا جائزہ لیا اور بتایا کہ مزید تعمیراتی کام پی سی بی کی منظوری کے بعد شروع ہوگا۔ اس تعمیراتی منصوبے میں 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، اور آئی سی سی نے 7 کروڑ ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔