پشاور میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست امجد علی ارباب، غلام احمد بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کے توسط سے دی ہے۔رخواست گزاروں کا موقف ہے کہ صوبائی کابینہ نے 21 فروری 2025 کو 25ویں اجلاس میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی، تاہم خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994 کے مطابق کسی جگہ کا نام تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک اس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم 1984 میں تعمیر ہوا اور سابق وفاقی وزیر اسپورٹس ارباب نیاز کی وفات کے بعد 1987 میں میونسپل کارپوریشن نے اس کا نام رکھ دیا تھا۔ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں کو کسی زندہ شخص کے نام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔
علیمہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر ناراض ہیں اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ پرانا نام بحال کیا جائے اور صوبائی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔