بیو ی پر تشدد ، روکنے پر سالی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

نوشہرہ سانسی روڈ پر  عثمان نے لطیف سے ملکر مریم کو مار ڈالا ، دونوں ملزم گرفتار 
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ کھیالی کے علاقہ نوشہرہ سانسی روڈ پر بیوی پر تشدد کرنے سے منع کرنے پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالی کو موت کیگھاٹ  اتار دیا۔تھانہ کھیالی کے علاقہ نوشہرہ سانسی روڈ  پر    افسوسناک واقعہ پیش آیا  ،ملزم عثمان اپنی بیوی لیلی پر مبینہ تشدد کرتا تھا،جبکہ اسکی بہن مریم بہنوئی کو   تشدد سے  منع کرتی تھی،ملزم   نے گھریلو معاملات میں دخل  اندازی کی رنجش پر  اپنے ساتھی لطیف کے ہمراہ فائرنگ کرکے مریم کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور  فرار ہوگئے،  علم ہونے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر  لاش  کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا اور 2گھنٹے کے اندر دونوں ملزموں  کو گرفتار کرلیا۔