بیو ہ بہن کے گھررہائش پذیربھائی قتل

امیر حمزہ کورات کو 4نامعلوم ملزموں نیفائرنگ کرکیابدی نیند سلادیا اور فرار ہو گئے 
 ساہیوال( خصوصی رپورٹ)4نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 62/5-Lکے رہائشی عبدالر ئوف کی بہن کی شادی 77/5-Lمیں ہوئی تھی ،جس کا خاوند فوت ہو گیا ،بہن اکیلی ہونے کی وجہ سے بھائی امیر حمزہ 77/5-Lمیں بیوہ بہن کے گھررہائش پذیر ہو گیا ،گزشتہ رات عبدالر ئوف اپنے ساتھی نذیر احمد کے ہمراہ اپنے بھائی امیر حمزہ کو ملنے گئے اور رات وہیں رک گئے۔ بھانجا صفدر حسین بھی ساتھ تھا۔رات 4/5بجے قدموں کی آہٹ سن کر آنکھ کھلی تو 4نامعلوم ملزم اسلحہ تان کر کھڑے تھے کہ ایک ملزم نے سیدھا فائر کیا جو لیٹے ہوئے امیر حمزہ کے ماتھے پر لگا اور و ہ دم توڑ گیا ،ملزم دھمکیاں دیتے اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس تھانہ یوسف والا نے عبدالر ئوف کی رپورٹ پر 4نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔