شورپرایک ڈاکوکوپکڑنے پرساتھیوں کی فائرنگ ،دیہاتی محبوب شاہ زخمی
گیمبر کینٹ( خصوصی رپورٹ)گیمبر تھانہ نور شاہ کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے بیو پاری سے موٹر سائیکل ، بکرا،2لاکھ 10 ہزار نقدی لوٹ لی۔ مزاحمت پر محبوب شاہ کو گولی مار دی ، زخمی کی ہسپتال میں حالت نازک ہے، ساہیوال صدر سرکل تھانہ نور شاہ کے علاقے میں ڈاکو آؤٹ آف کنٹرول ڈاکو سرعام شہریوں کو لوٹنے لگے پولیس تھانہ نور شاہ بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئی چار ڈاکو گن پوائنٹ پرچک 73 فور آر کے قریب محمد آصف بیو پاری شام کو گھر جاتے ہوئے موٹر سائیکل پر اپنے دوست تقی شاہ کے ہمراہ چھترا لے کر واپس اپنے چک آرہے تھے تو نور شاہ یوسف والا روڈ پر موڑ چک پر پہنچے تو چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نقدی ، بکرا، موٹر سائیکل چھین لی۔ ہنگامہ اور شور پر دیہاتی آگئے اور ایک ڈاکو ثمر کاٹھیا کو قابو کر لیا تو دیگر ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو چھڑالیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محبوب شاہ دیہاتی شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکو نقدی ، چھتر ا اور موٹر سائیکل لے کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی محبوب شاہ کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا گیا ہے۔پولیس نور شاہ نے محمد آصف کی مدعیت میں چار ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کر دیا ،متاثرین نے وزیراعلیٰ ، آئی جی پنجاب ، آر پی او اور ڈی پی او ساہیوال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ نور شاہ کے علاقے میں بے لگام ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔