ملزم کیخلاف بیو ی اور بیٹی کے قتل پرمقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر )تھانہ رائیونڈ کی حدود میں ماں اور 8 سالہ بیٹی کے قتل کی تفتیش جاری، پولیس نے ملزم ارسلان کیخلاف مقتولہ کی والدہ بلقیس بی بی کی مدعیت میں اپنی بیوی اور بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم ارسلان کا بیوی کیساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر اس نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ واقعہ کا مزید تفتیش جاری ہے۔