مذہبی جماعت کے کارکنوں کی نظربندی،ہوم سیکرٹری کو 7نومبر تک درخواستیں نمٹانے کاحکم

 لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس شہرام سرور چودھری نیمذہبی جماعت کے کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر ہوم سیکرٹری کو 7 نومبر تک زیر سماعت درخواستوں کو نمٹانے کا حکم دے دیا۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہوم سیکرٹری زیرسماعت درخواستوں پر فیصلہ نہیں کررہے۔ پنجاب حکومت کے وکیل کا کہناتھاکہ درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں قابل سماعت نہیں ،درخواست گزار ہوم سیکرٹری سے درخواستوں پر فیصلے کیبعد ہائیکورٹ رجوع کرسکتے ہیں۔