عمران اسماعیل اورشفقت محمود کی بریت کی درخواستیں منظور، متعدد کارکنوں کی درخواستیں مسترد

 اسلا م آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اورسابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں جبکہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں،عدالت نے بریت کی درخواستیں مسترد ہونے پرملزمان کی حد تک سماعت نو دسمبر تک ملتوی کردی