لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اورشہریوں کو لڑائی جھگڑوں سے بچانے کیلئے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے کہا وراثتی مقدمات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ اوورسیز پاکستانی کی چیک ڈس آنر کی شکایت پر ایس ڈی پی او برکی سے 3 روز میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ سابقہ سسرالیوں کے تشدد اور دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او مانگا منڈی کو متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ شہری کی گھر سے نکالنے کی شکایت پر ایس ایچ او مصری شاہ کو کو بٹھا کر معاملہ نمٹانے،کاشتکاری پانی تنازع پر ایس ایچ او کاہنہ سے رپورٹ طلب،لین دین اور فراڈ کی درخواستوں پر ایس ایچ اوز باغبانپورہ اور شاد باغ کو کارروائی کی ہدایت جبکہ بلیک میلنگ کی شکایت پر ایس ایچ او لیاقت آباد کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں پر کرپشن کی شکایت پر ایس پی کینٹ کو انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔