اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا گیا ہے سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار افراد کا کوٹہ موجود ہے، چند دن تک مزید درخواستیں لیں گے۔وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکرٹری مذہبی امور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کررہے ہیں حج اخراجات 11 لاکھ سے کم رہیں، سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ موجود ہے، چند دن تک مزید درخواستیں طلب کریں گے۔وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ منی میں ہر میٹرس پر مخصوص نمبر لگا کر حجاج کو الاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 218 نجی کمپنیوں کیخلاف 764 شکایات موصول ہوئیں۔