تربیلا، منگلا ،چشمہ ریزروائر میں پانی ملکی ضروریات کیلئے کافی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 28 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ موجود ہے جو ملکی ضروریات کیلئے کافی ہے۔ ترجمان واپڈا کی طرف سے دریاو ں اور آبی ذخائرمیں پانی کی موجودگی اور آمد و اخراج کے بارے میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 32 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے۔منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 5 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ہے۔نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق تربیلا ریزوائر میں پانی کی سطح 1548.13 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 56 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا ریزوائر میں پانی کی سطح 1238.35 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 69 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ ریزوائر میں پانی کی سطح 646.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔