تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 40 لاکھ 69 ہزار ایکڑ فٹ موجود

واپڈا کے ترجمان نے ملک بھر کے دریائوں اور آبی ذخائر میںمیں پانی کی موجودگی اور آمد و اخراج کی رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد(آن لائن)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 40 لاکھ 69 ہزار ایکڑ فٹ موجودہے۔ واپڈا کے ترجمان نے ملک بھر کے دریائوں اور آبی ذخائر میںمیں پانی کی موجودگی اور آمد و اخراج کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 40 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 83 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 200 کیوسک ہے۔نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 46 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 800 کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1455.05 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 11 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1171.60 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 26 لاکھ 54 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 647.60 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 40 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 40 لاکھ 69 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا، اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔علاوہ ازیں ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوارکی صبح 6 بجے کی ہے۔