چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 80 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک ہے: ترجمان واپڈا
اسلام آباد(آن لائن)تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ موجود ہے اور دریائوںمیں بھی صورتحال مناسب ہے۔ترجمان واپڈا کی طرف جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 28 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک ہے۔۔آبی ذخائر کے حوالے ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا ریزوائر میں آج پانی کی سطح 1525.42 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 43 لاکھ 68 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ریزوائر میں آج پانی کی سطح 1225.25 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 59 لاکھ 88 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ ریزوائر میں آج پانی کی سطح 644.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق تربیلا، اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔جبکہ ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل صبح 6 بجے کی ہے۔