تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 69 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ

 دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی موجودگی اور آمد و اخراج کے بارے رپورٹ  جاری کر دی گئی
اسلام آباد (آن لائن)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 69 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ موجود ہے ۔ ترجمان واپڈا کی طرف سے ملک بھرمیں دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی موجودگی اور آمد و اخراج کے بارے میں جاری رپورٹ کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک ہے