تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی ذخیرہ ایک کروڑ 32 لاکھ 41 ہزار ایکڑ فٹ

 دریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کے ذخیرہ اور آمد و اخراج کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی گئی 
اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر کے دریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کے ذخیرہ اور آمد و اخراج کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 32 لاکھ 41 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائوں کی پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کو دیکھا جائے تو تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 36 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 200 کیوسک ہے۔منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 8 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 800 کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 23 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک ہے