10سالہ معظم سکول جارہا تھا، ہاتھ، بازو، جسم کے کئی حصوں پر زخم آئے
شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)شیر گڑھ میں آوارہ بائولے کتے کے کاٹنے سے 10 سالہ طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔ شہریو ں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا۔ شیر گڑھ وگردونواح میں سکولزکے راستوں میں آوارہ کتے بڑی تعداد میں آزادانہ پھر رہے ہیں اور انکے گلے میں کسی قسم کا پٹہ بھی نہ ڈالا گیا ہے جس سے طلباء بالخصوص طالبات شدید خوف کا شکار ہیں۔علی الصبح10 سالہ معظم سکنہ موضع تلانوالہ شیر گڑھ سکول جا رہا تھا کہ آوارہ کتے جس پر قوی امکان ہے کہ بائولا بھی ہوسکتا ہے نے معصوم بچے پر حملہ کردیا جس سے وہ خون میں لت پت ہوگیا۔ اسکے ہاتھ، باز و اور جسم کے دیگر حصوں پر کتے کے کاٹنے سے زخم آئے۔ چیخ وپکار پر اہل دیہہ نے آکر بچے کی جان بچائی۔ بچے کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ کے بعد بچے کو ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجا ب ، وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ بائولے، آوارہ کتوں کو فی الفور ٹیم بھیج کرتلف کیا جائے۔