کتے کے کاٹنے سے شہری زخمی

نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب کتے کے کاٹنے سے شہری شدید زخمی ہوگیا، مقامی انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے، جس سے شہری خوف وہراس کاشکار ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔