جلالپور جٹاں:بائولے کتے نے 40 افراد کو کاٹ لیا

جلالپور جٹاں (خصوصی رپورٹ )جلالپورجٹاں و گردونواح کنگ بڈھا ،ٹھٹھہ موسیٰ ،اسلام گڑھ،کشمیر نگر،بھکوکی،کلاچور،نندپور ودیگر علاقوں میں بائولے کتے کے کاٹنے سے 40سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ کچھ شہریوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ، زیادہ متاثرہ افراد کو ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کے ایم او آر زاہد عمران کا کہنا تھا کہ بائولا کتا ایک ہی ہے جو لوگوں کو کاٹ رہا ہے ، گزشتہ روز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مزید 3 ٹیمیں کتے کی تلاش میں روانہ کر دی گئی ہیں۔