ڈاکٹر نعمان کشمیر بلاک سے گزر رہے تھے آوارہ کتے نے حملہ کردیا ،ٹانگ دو جگہ سے شدید زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر )اقبال ٹائون میں بائولے آوارہ کتے نے میو ہسپتال کے ڈاکٹر کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ ڈاکٹر نعمان کشمیر بلاک سے گزر رہے تھے کہ آوارہ کتے نے اچانک حملہ کر دیا۔ کتے کے کاٹنے سے انکی ٹانگ دو جگہ سے شدید زخمی ہو گئی۔ڈاکٹر نعمان نے فوری میو ہسپتال پہنچ کر ریبیز سے بچائو کیلئے امیونوگلوبلن اور اینٹی ریبیز ویکسین لگوائی۔ ڈاکٹر نعمان اورپی ایم اے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے ضلعی انتظامیہ سے مذکورہ بائولے کتے کو فوری تلاش کر کے تلف کرنے اورعلاقے سے آوارہ کتوں کی روک تھام کیلئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید شہری انکا نشانہ نہ بنیں۔