چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ کسووال اور غازی آباد کی حدود میں ملزموں کا خواتین پر تشدد ، مقدمات درج ۔چک نمبر 117 بارہ ایل میں ناہید اختر خاتون کے بھائی اجمل اور ظہیر علی کو گھر میں داخل ہو کر محمد اکرم محمد اسلم محمد اظہر، حاجی مہر علی ، علی شان محمد حسین، تو قیر، کبری ٰبی بی، شمیم بی بی نے ڈنڈوں سوٹوں سے زخمی کر دیا اور خواتین کی بے حرمتی کی اور دو بھائی اجمل اور ظہیر شد ید زخمی ہو گئے جبکہ چک نمبر 176 نو ایل میں محمد شبیر کی گونگی بہری بیوی تسلیم بی بی اس کی بہن شمیم بی بی اپنے بیٹے عدنان اور بھانجے عمیر کے ہمراہ پانی کی باری کے لیے کھیتوں میں گئے ہوئے تھے کہ محمد سلیم محمد علی، اظہار عظیم محمد عثمان، سلیم، نجمہ بی بی نسرین محمد رزاق، مدثر لوڈر رکشہ پر آگئے اور مقد مے بازی کی رنجش پر حملہ کر دیا اور تشدد کر کے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔