دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کا پروگرام، دوسرے ،تیسرے مرحلے کا آغاز

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ کے ہنر مند نوجوان ویڑن کے تحت دیہی خواتین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے با اختیار بنانے کے پروگرام‘‘میں ڈیجیٹل’’کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔اس سلسلے میںمہمان خصوصی چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس سکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ نیپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں شیخوپورہ،قصور،گجرات،سیالکوٹ،ننکانہ صاحب اور نارووال کی 77خواتین کو میرٹ پر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تقسیم کئے۔منتخب خواتین کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آئی ٹی سکلز اور کانٹینٹ بنانے کیلئے 6 ماہ تربیت دی جائیگی۔سی ای او پی ایس ڈی ایف احمد خان نے کہا پروگرام کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 90خواتین کا میرٹ پر انتخاب کیا گیا ہے۔