ٹریننگ کی تکمیل پر ہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ پنجاب کی 27 ہزار دیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکلز کا جامع پروگرام شروع ہو گیا۔ آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو سکالر شپس بھی دئیے جائیں گے، ٹریننگ کی تکمیل پر ہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی۔پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو چھ ماہ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی، دیہی خواتین کو مکمل آئی ٹی، ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی، پروگرام میں دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافکس ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل ہیں۔دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری، آفس آٹومیشن اور سائبر سکیورٹی سکلز سکھائے جائیں گے، آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا۔