مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک ،2کی حالت غیر

 تیز رفتار موٹر سائیکل کرین سے ٹکرانے کے باعث اخلاق جاں بحق ، بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا چل بسا
 دربار والی گلی سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا ،کیڑے مار دوائی پینے والا ممتاز مقصود جانبر نہ ہوسکا 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد متاثر ہوئے ترجمان ایدھی کے مطابق اسلام پورہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل کرین سے ٹکرانے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت 50 سالہ اخلاق کے نام سے ہوئی، اچھرہ کا رہائشی تھابھاٹی گیٹ سے دو روز قبل بیہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص میو ہسپتال میں دم توڑ گیامتوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے، کوائف کی عدم دستیابی پر شناخت نہ ہو سکی،چوکی فردوس مارکیٹ کے علاقہ دربار والی گلی سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا35 سالہ متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی،پاکپتن کے علاقہ احمد یار میں کیڑے مار دوا پینے والا لڑکا سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا15 سالہ ممتاز مقصود کو گزشتہ روز طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، پولیس کارروائی کے پیش نظر چاروں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دی گئیں، جبکہ چوکی پنجاب سوسائٹی میں چوہے مار گولیوں والے زہریلے لڈو کھانے سے شہری کی حالت غیر ہو گئی،30 سالہ وقاص کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈیفنس سی مین بازار باؤ والا کی رہائشی 20 سالہ نگین نے اقدام خودکشی کی متاثرہ خاتون نے نشہ آور گولیاں کھائیں،جسکوطبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی