مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے،پہلا واقعہ شفیق آباد بند روڈ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان مظہر علی موقع پر دم توڑ گیا۔ دوسرے واقعہ میں شاہدرہ ٹآن کے علاقے پھاٹک نمبر 9 کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی جبکہ شادمان کیمپ جیل کا قیدی رضوان آزاد علاج کے دوران ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ متوفی دفعہ 9/C کے مقدمے میں قید تھا اس کے علاوہ راوی روڈ روٹی پلانٹ کے قریب 25 سالہ نوجوان ہنی ولد نذیر مسیح نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔