تمام افراد آگ بجھانے کی کوشش میں جھلسے،دو زخمی لاہورریفرکردیے گئے
گوجرانوالہ(آئی این پی ) گوجرانوالہ کے نواحی گائوں وائیں والا میں تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پاس کھڑے 11 افراد جھلس گئے۔رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ واقعہ تھانہ علی پورچٹھہ کی حدو میں پیش آیا، آگ لگنے پر ریسکیو ٹیموں کواطلاع کی گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ خود آگ بجھانے کی کوشش میں 11لوگ جھلس گئے، زخمیوں میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔