شالیمار، باٹا پور اور مزنگ سے 3 مشکوک ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں شالیمار باٹا پور اور مزنگ سے 3 مشکوک ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد۔کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن باٹا پور نے بھی سرعام ہوائی فائرنگ کرنیوالے 1 عدالتی مفرور کو دھر لیا اور اسلحہ برآمد کرلیاملزمان کے قبضہ سے 2 پستول 1 رائفل، گولیاں اور میگزین برآمد کرلئے ملزمان عامر، وقاص ریکارڈ یافتہ ہیں،متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔فیض،عامر،وقاص عبدالواحد کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار، باٹا پور، مزنگ کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیلاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کر کے دم لیں گے