لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور میں ہوائی فائرنگ خاتون اور اس کے بچوں کو ہراساں کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا گیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور اس کے بچوں کو راستے میں آتے جاتے چھڑنے اور فائرنگ کرکے ڈرانے دھمکانے والا ملزم قمر فاروق کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ملزم قمر فاروق خاتون اور اس کے بچوں کو جان سے مار دینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھامتاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم قمر فاروق کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی کینٹ نے فوری کارروائی کرنیپر ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاخواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا