لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقہ میں شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لیا تھاایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور رانا صداقت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر ملزم کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور رانا صداقت کے مطابق ملزمان نے دیرینہ رنجش کی بناء پر شہری عاشر عطرے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاقتل کے بعد ملزمان نے مقتول کی نعش کے ساتھ کنکریٹ کی سلیپ باندھ کر بی بی آر بی نہر میں پھینک دیملزم کی نشاندہی پر مقتول کی نعش کو بی آر بی نہر سے ریسکیو ٹیم کے ذریعے برآمد کر لیا گیا ہے ملزم اس واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے