لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار، مغلپورہ اور مزنگ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزمان سرعام گلی محلوں میں ہوائی فائرنگ کرتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران احمد، حمزہ اور ایمان علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔