فیصل ٹاؤن ، دو رکنی سنیچر گروہ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی سنیچر گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مڑیاں کے علاقے سے گرفتار کیاپولیس کے مطابق ملزمان رات کے اوقات میں مختلف مارکیٹس میں شہریوں کی ریکی کرتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو شہری کی ریکی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ملزمان موقع پاکر شہریوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی، پانچ موبائل فون، ایک پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان عامر اور عباس ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او افضال راوف اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔