ماڈل ٹاؤن پولیس نے نقب زنی میں ملوث دو رکنی گروہ پکڑلیا

سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس سٹریٹ کریمنلز کے خلاف متحرک ہے۔ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گروہ کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ ملزمان مختلف اوقات میں گھروں کی ریکی کرتے اور موقع پاکر واردات کرتے تھے۔ CCTV فوٹیج میں ملزمان کو ریکی کرتے اور واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے مال مسروقہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان اسحاق اور ڈیوڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔