2 رکنی موبائل سنیچر گروہ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر موبائل سنیچر گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کاررو آی کرتے ہوئے 2رکنی خطرناک فرحان موبائل سنیچر گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ فرحان اور عمر شامل ہیں ملزمان سے موٹر سائیکل، 5موبائل فونز، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کا مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر موبائل سنیچنگ کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ملزمان سے برامدہ موٹر سائیکل پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھی،ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ جر آم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاررو آیاں جاری ہیں