کیمروں کی مدد سے 3 رکنی سنیچر گروہ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 3 رکنی سنیچر گروہ کو فردوس مارکیٹ سے گرفتار کرلیا ۔ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو مختلف وارداتوں کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان مختلف مارکیٹس میں شہریوں کی ریکی کرتے موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھیملزمان سے 3 لاکھ سے زائد نقدی، 5موبائلز، 3پستول، 3چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ملزمان میں حسن علی، حماد، خرم شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق سٹریٹ کریمنلز و گینگز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔