نصیر آباد، گارڈن ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں کارروائیاں ، 10 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد، گارڈن ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کوگرفتارکرلیاگرفتار ملزمان میں 3 اشتہاری 5 ریکارڈ یافتہ1موٹر سائیکل چور اور 1 منشیات فروش شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان چوری، بوگس چیک سمیت 19 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں اشتہاری ملزمان اغواء ، فراڈ سمیت 7 مقدمات میں مطلوب تھینواز شریف پارک کے اطراف سے موٹر سائیکل چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیامنشیات فروش کو کلمہ چوک کے قریب سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ 125 اور 100 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیں گئیں جرائم کی بیخ کنی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔