نواب ٹاؤن: 2 رکنی ڈکیت و سنیچر گروہ گرفتار

 ملزمان میں عثمان عرف راجو راکٹ اور جمیل شامل ،لوٹاہوا مال برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 2 رکنی ڈکیت اور سنیچر گروہ کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم سے کیش نکالنے والے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے اور فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان سے لاکھوں روپے کی نقدی، 10 موبائلز،2 پستول اور 2چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ،ملزمان سابقہ ریکاڈ یافتہ اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان میں عثمان عرف راجو راکٹ اور جمیل شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔