معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ، شہری زخمی ،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ندیم کی ملزم بلال اور اسکے بھائی عبداللہ سے تلخ کلامی ہو ئی توبلال نے طیش میں آکر پستول نکال کر ندیم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ کاہنہ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرکیمرکزی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کردیا