پاکپتن (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر کے گاو ں 75 ای بی میں معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے کی فائرنگ سے دو بھائی شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ صدر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم عادل نے دونوں بھائیوں کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔