معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 15سالہ لڑکا زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیازخمی لڑکے رضوان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہیواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس نے زخمی لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہیپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ گرفتار ملزم سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔