ہنجروال : معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ،2نوجوان زخمی

 لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ 2نوجوان زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ہنجروال کھوکھر چوک کے قریب معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نیفائرنگ کرکے طیب اور شہزاد کو زخمی کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا