طاقتور ملیسا طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز، ہیٹی میں پروازیں اور اسکول بند

طاقتور ملیسا طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز، ہیٹی میں پروازیں اور اسکول بند

رواں سال کے سب سے طاقتور کیٹیگری 5 طوفان ملیسا نے کیریبین جزائر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ہیٹی کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث 3 افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زائد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہیٹی میں پروازیں معطل اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق، ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے، اور یہ آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اس کے بعد یہ مشرقی کیوبا اور بہاماس تک پہنچ سکتا ہے۔جمیکا کے حکام نے عوام کو اونچے مقامات اور محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے، جبکہ وزیراعظم نے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔