طاقتور طوفان میلیسا سے کیریبین میں تباہی، 60 ہلاکتیں

طاقتور طوفان میلیسا سے کیریبین میں تباہی، 60 ہلاکتیں

سمندری طوفان میلیسا نے کیریبین کے ممالک جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔

 منگل کو کیٹیگری 5 شدت کے ساتھ ٹکرانے والے اس طوفان نے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔طوفان کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 19 جمیکا، 31 ہیٹی اور دیگر ہلاکتیں کیوبا سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ درجنوں افراد لاپتا ہیں، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے اور پانی کی فراہمی بھی تباہ ہو گئی ہے۔ 90 فیصد گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس دوران، 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے، لیکن پانی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے حالات ابتر ہیں۔امدادی کارروائیوں کے لیے فوجی دستے بھی طلب کیے گئے ہیں، مگر دور دراز علاقوں میں ریسکیو مشینری کی عدم دستیابی اور مشکلات کی وجہ سے امداد پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے۔طوفان اب کیریبین سے گزر چکا ہے اور اس کی رفتار اور شدت میں کمی آ چکی ہے، مگر اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور جانی نقصان کا اثر دیرپا رہے گا۔