ویتنام میں شدید طوفان ’’کاجیکی‘‘ کی آمد، لاکھوں افراد کا انخلا اور ایئرپورٹس و اسکول بند

ویتنام میں شدید طوفان ’’کاجیکی‘‘ کی آمد، لاکھوں افراد کا انخلا اور ایئرپورٹس و اسکول بند

ویتنام میں سال کے سب سے طاقتور طوفان "کاجیکی" کے قریب آنے کے باعث ملک بھر میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق طوفان کے نتیجے میں تیز ہواؤں کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ (103 میل فی گھنٹہ) تک پہنچ گئی ہے اور امکان ہے کہ یہ آج مرکزی ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کا خطرہ ہے جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ویتنامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نصف ملین سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں تمام کشتیوں کو بندرگاہوں پر روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ہنگامی صورتحال کے تحت تھان ہُوا اور کوآنگ بن صوبوں کے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ فضائی کمپنیوں ویتنام ایئرلائنز اور وِیٹ جیٹ نے کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔اس کے علاوہ، حکومت نے اسکول بند کرنے اور خطرے والے علاقوں سے شہریوں کے فوری انخلا کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔