امریکی ہریکین سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان جمیکا اور ہیٹی کی سمت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
یہ طوفان بجلی اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ ساتھ شدید سیلابی صورتحال کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔میلیسا طوفان اب کیٹیگری 4 میں تبدیل ہو چکا ہے، اور ماہرین کا خدشہ ہے کہ یہ مزید شدت اختیار کرتے ہوئے کیٹیگری 5 تک پہنچ سکتا ہے۔طوفان کنگسٹن سے 115 میل (185 کلومیٹر) جنوب مغرب اور جمیکا سے 259 میل (475 کلومیٹر) جنوب مغرب میں موجود ہے، اور 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔حکام نے شہریوں کو ہنگامی حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت دی ہے، اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔