کیریبین میں طوفان میلیسا، الرٹ جاری

کیریبین میں طوفان میلیسا، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: ٹراپیکل طوفان میلیسا نے کیریبین میں آندھی اور سیلاب کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

میلیسا کے آج جمعہ تک سمندری طوفان بننے اور ہفتہ تک خطرناک سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس طوفان کے نتیجے میں کیریبین جزائر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا سامنا ہے، اور حکام نے نشیبی علاقے کے رہائیشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، جمیکا کے مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے، جبکہ ہیٹی کے جنوبی اور ڈومینکن ری پبلک کے جنوبی حصوں میں بھی شدید بارشیں ہوں گی۔

ہفتہ تک ہیٹی اور ڈومینکن ری پبلک میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ میلیسا کی رفتار 2 میل فی گھنٹہ اور ہوا کے جھونکے 50 میل فی گھنٹہ ہیں۔یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق، جمعہ تک یہ طوفان طاقتور صورت اختیار کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے ڈومینکن ری پبلک میں ٹریفک متاثر ہونے کے علاوہ کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔