کوالالمپور(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ملائیشیا کے دوران کوالالمپور میں امریکہ کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سامراج کے خلاف احتجاج اور فلسطین کی آزادی کے مطالبات زور پکڑنے لگے، ٹرمپ کے دورہ ملائیشیا کے دوران کوالالمپور میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے امریکی خارجہ پالیسی کیخلاف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے، شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی سامراج بند کرو کے نعرے درج تھے