شہباز شریف کوالالمپور پہنچ گئے،پرتپاک استقبال، ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی، معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے

قوموں کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ، وزیراعظم
 اساتذہ کی فنی استعداد میں اضافہ اور معاشی آسودگی کا خیال رکھنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریوں میں شامل ، حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل، دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اساتذہ کے لیے دن مختص کرنا ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے۔قوموں کی بحیثیت مجموعی تعمیر و ترقی اور کسی بھی ملک کی نسلوں کی انفرادی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔ اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اساتذہ کے عالمی دن پر پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر کیاساتذہ کو خراج عقیدت اور ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین کرتا ہے۔عالمی سطح پر اساتذہ کے لیے دن مختص کرنا ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے طول و عرض میں بے لوث خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ کو حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت پیش ، دنیا بھر کے تمام اساتذہ، درسگاہوں اور تعلیمی نظام میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم محمد شہبازشریف ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورہ پر کوالالمپور پہنچ گئے۔کوالالمپور میں پر تپاک استقبال،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملائیشیا کے دورہ پر گئے ہیں۔وزیراعظم پاکستان ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔اس دورہ کے دوران عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی۔