کوالالمپور(آن لائن)دار الجیلانی انٹرنیشنل اور امانہ الوارثین کے اشتراک سے، کوالالمپور میں بیسواں سالانہ ، عظیم الشان بین الاقوامی جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخ عبد القادر جیلانی کی تعلیمات کی یاد میں محفل کا انعقاد کیا گیا، شہزادہ غوث الوری کے چشم و چراغ السید الشیخ عفیف الدین الجیلانی البغدادی دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی منعقد کی جانے والی عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا، عالم اسلام کے معروف بین الاقوامی سکالرز، جید علماء کرام، اولیائے عظام اور روحانی شخصیات ، سعودی عرب سے الحبیب عمر حامد الجیلانی، یورپ سے خصوصی طور پر شرکت کرنے والے شیخ عبدالعزیز احمد فریڈرک، برطانیہ سے شیخ محمد اسلم، ملائشیا سے شیخ سید حبیب علی زین العابدین، سنگاپور سے سید شیخ حبیب العتس ، ملائشیا سے ڈاکٹر محمد ایمان العقیتی اور سرزمین عرب سے تعلق رکھنے والی معروف روحانی شخصیت قاری شیخ محمد رضوان نے خاص طور پر اس محفل میں شرکت کی۔