کوالالمپور(آئی این پی )کوالالمپور ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی بالآخر پانچ دن کے بعد وطن کے لیے روانہ ہو گئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملائیشیا سے پاکستان آنے کے لیے 350سے زائد پاکستانی مسافر طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوالالمپور ائیرپورٹ پر محصور تھے۔ باتک ائیر کی پرواز او ڈی 131 کوالالمپور سے لاہور آنی تھی جس میں ائیربس 330 ساختہ طیارے کے ذریعے ان افراد کو آنا تھا، تاہم 5 دن گزرنے کے باوجود ان کی واپسی نہیں ہوئی تھی۔